Monday, 28 March 2016

cricket khabar

سپر 10 مرحلے کا آخری میچ، سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ

  • ایک گھنٹہ پہلے
Image copyright AFP
آئی سی سی ورلڈ ٹی20 سپر 10 مرحلے کے آخری میچ میں پیر کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہو رہی ہیں۔
دہلی میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

ٹی ٹوننٹی مقابلے

جنوبی افریقہ کا ریکارڈ

  • کھیلے 87
  • جیتے 52
  • ہارے 34
  • بے نتیجہ 1
دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین، تین، میچ کھیلی چکی ہیں اور دونوں ہی کو دو، دو میچوں میں شکست ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ کو انگلینڈ اور پھر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ اس نے افغانستان کو ہرایا تھا۔
دوسری جانب سری لنکا کو بھی انہی دونوں ٹیموں کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور اس نے بھی افغانستان کی ٹیم کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
گروپ ون سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے نیوزی لینڈ اور انڈیا نے ورلڈ ٹی20 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ٹی ٹوننٹی مقابلے

سری لنکا کا ریکارڈ

  • کھیلے 80
  • جیتے 47
  • ہارے 31
  • ٹائی ہارے 1
  • بے نتیجہ 1
جنوبی افریقہ سکواڈ: فاف ڈوپلیسی، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کاک، ابراہم ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ایرون فنگیسو، کگیسو ربادا، رائلی روسو،ڈیل سٹین، ڈیو ویز۔
سری لنکن سکواڈ: اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، تلکارتنے دلشان، نروشان دکویلا، شیہان جے سوریا، ملندا سریوردنے، دسن شناکا، چمارا کاپوگدیرا، نوان کلاسیکیرا، دشمانتھا چمیرا، تھشارا پریرا، سچتھرا سنانائیکے، رنگنا ہیراتھ، جیفری ویندرسے۔

No comments:

Post a Comment