Image copyrightReutersImage caption
یہ معاملہ میرے لیے ذاتی اہمیت کا حامل ہے: رابرٹ ڈی نیرو
نیویارک کے ٹرائبیکا
فلمی میلے میں اب ’ویکسڈ‘ نامی وہ متنازع دستاویزی فلم نہیں دکھائی جائے
گی، جس میں بچوں میں بیماریوں کے خلاف مدافعتی ٹیکے لگانے کا تعلق اوٹزم کی
بیماری سے جوڑا گیا تھا۔
یہ بات ٹرائبیکا کے بانی اور مشہور اداکار
رابرٹ ڈی نیرو نے بتائی، حالانکہ جمعے تک وہ ویکسین کے مخالف اینڈریو ویک
فیلڈ کی یہ فلم اگلے ماہ ہونے والے میلے میں دکھانے پر مصر تھے۔
اس
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایم ایم آر ویکسین (جو بچوں کو خسرہ، کن پیڑا اور
روبیلا جیسی بیماریوں سے مدافعت کے لیے دی جاتی ہے) کا تعلق اوٹزم کی
بیماری سے ہے، حالانکہ یہ بات بڑے پیمانے پر سائنسی طور پر غلط ثابت کی جا
چکی ہے۔
ڈی نیرو نے کہا: ’ہمیں اس فلم کی بعض چیزوں کے بارے میں تشویش تھی۔‘
خود ڈی نیرو کا ایک بیٹا اوٹزم کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں امید تھی کہ اس فلم کے ذریعے اس مسئلے پر بحث کو ہوا ملے گی۔
تاہم سائنس دانوں اور میلے کے منتظمین کے ساتھ فلم دیکھنے کے بعد انھوں نے کہا: ’مجھے نہیں لگتا کہ اس سے اس بحث ک ر خواتین کی ایک بڑی
تعداد شامل ہے۔
No comments:
Post a Comment