بوکو حرام نے اغوا کیا، مشتبہ خودکش بمبار کا دعویٰ
- 27 مار چ 2016
کیمرون اور نائجیریا
کے حکام ایک لڑکی کی جانب سے کیے جانے والےدعوے کی تحقیق کر رہے ہیں جس
میں ان کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2014 میں اغوا ہونے والی لڑکیوں کے گروہ میں
شامل تھیں اور وہ مستقبل کی خودکش بمبار ہیں۔
نائجیریا کی حکومت اس لڑکی کے والدین کے پاس کیمرون بھجوا رہی ہے تاکہ وہ اس کی شناخت کر سکیں۔لڑکی نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ وہ چیبوک سے اپنی 270 ساتھیوں کے ہمراہ اغوا ہوئی تھی اور انھیں بوکو حرام نامی جہادی گروہ نے اغوا کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ان بچوں کی بازیابی کے لیے مہم بھی چلی تھی۔
ان لڑکیوں میں سے 50 فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھیں تاہم باقی 219 لڑکیاں اب بھی لاپتہ ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ جمعے کو کیمرون سے دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ گرفتار ہونے والی دو لڑکیوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لاپتہ چیبوک لڑکی ہے۔
ان لڑکیوں کو نائجیریا کی سرحد کے قریب لیمانی نامی علاقے سے مقامی محافظوں نے گرفتار کیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں اس
علاقے کو
بہت سے خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔
No comments:
Post a Comment