Monday, 28 March 2016

shikast

خواتین ٹی20: جنوبی افریقہ کو دس رنز سے شکست

  • 10 منٹ پہلے
Image copyright Getty
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے خواتین کے مقابلوں میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔
بنگلور میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو 115 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز ہی بنا پائی۔
سری لنکا کی جانب سے کماری اور پرابھودانی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹریشا چیٹی نے جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔
چمارای جیانگنی نے سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔
Image copyright Getty
جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور لیٹسوالو نے ایک، ایک جبکہ کیپ اور لووس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
گروپ اے سے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو، دو میچ ہار چکی ہیں اور صرف ایک، ایک میچ ہی جیت پائی ہیں۔
اس گروپ سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
جبکہ گروپ بی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ورلڈ ٹی

No comments:

Post a Comment