فوجی رومانس کی داستان کی مقبولیت
- 27 مار چ 2016
کورین ٹی وی ڈرامے
ایشیا میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں لیکن فوجی رومانس پر مبنی ڈرامہ
’ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ یعنی شمسی النسل نے مقبولیت کی نئي بلندیاں حاصل کی
ہیں۔
اس ٹی وی ڈرامے کی ایک مداح مز دائي نے جو بیجنگ کی رہائشی ہیں
بی بی سی کو بتایا ’یہ شو میرے تمام خیالی پیکروں پر پورا اترتا ہے۔ یہ
مجھے اس احساس سے ہمکنار کرتا ہے جو آّپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی کے
عشق میں گرفتار ہوں۔‘اس ڈرامے میں ایک فوجی اور ایک سرجن کے درمیان کے رشتے کو دکھایا گيا ہے اور اس خطے میں اس کے لاکھوں مداح ہیں۔
16 قسطوں پر مبنی یہ سیريل فروری میں جنوبی کوریا کے ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا تھا اور اسے چین میں بھی ویب پر دکھایا جا رہا ہے اور غیر قانونی طور پر یہ کئی دیگر علاقوں میں بھی دستیاب ہے۔
اس ڈارمے کے بارے میں سنگاپور کے ایک اخبار نے لکھا کہ ’اس میں ایک خاتون سرجن ہے جس کو پہلی دنیا کے مسائل ہیں اور جس کی تنخواہ فائو سٹار ہے۔ اس کے پاس ایک پراسرار شخص ہے جو اس کی زندگی کے اہم لمحات میں اسے چھوڑ کر جاتا رہتا ہے اور پھر کسی کسی موقعے پر واپس آتا رہتا ہے۔‘
فوجی تھیم جنوبی کوریا کے سماج میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وہاں فوجی ڈیوٹی ہر نوجوان کے لیے ضروری ہے۔
اور اسی وجہ سے چینی سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جبری بھرتی کے لیے اچھی تشہیر ہے جس سے جنوبی کوریا کے قومی جذبے اور اشتراکی کلچر کا اظہار ہوتا ہے۔‘ اخبار نے یہ اشارہ دیا کہ چین میں بھی ایسے سیريل بننے چاہیے۔


کہانی کو شیئر کریں
No comments:
Post a Comment